۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ طارق بغدادی

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ طارق بغدادی: مقدس روضے اور دیگر ادارے خاص طور پر فکری اور ثقافتی پہلو میں بہترین مراکز شمار ہوتے ہیں، اور ان کا مقصد معاشرے میں مذہبی وثقافتی شناخت کو مضبوط کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ طارق بغدادی نے کہا کہ مقدس روضوں کا مقصد معاشرے میں ثقافتی اور مذہبی شناخت کو مضبوط بنانا ہے۔

شیخ بغدادی نے کہا: مقدس روضوں کے ادارے امام صاحب العصر الزمان سے وابستہ ہیں کہ جن کا ان دنوں جشن میلاد منایا جا رہا ہے۔ لہذا ہم ان سے کہتے ہیں: اے میرے آقا، اے فرزند رسول، یہ آپ کے ہی ادارے ہیں، یہ مقدس روضے آپ کے ہی ہیں، آپ کے بچوں، آپ کے شیعوں اور آپ کے چاہنے والوں کے یہ کارنامے ہم آپ کو بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "مقدس روضے اور دیگر ادارے خاص طور پر فکری اور ثقافتی پہلو میں بہترین مراکز شمار ہوتے ہیں، اور ان کا مقصد معاشرے میں مذہبی وثقافتی شناخت کو مضبوط کرنا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .